تیل کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کی امریکی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کو روکنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کو قابو کرنے کی کوششوں پر طنز کے تیر چلا دیئے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات، بشمول مارکیٹ میں مداخلت اور اسٹریٹجک ذخائر کا اجرا، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا جلد ہی ایران کی عسکری طاقت کا ایک نیا سرپرائز دیکھے گی، ایرانی وزارت دفاع
برینٹ خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے پر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خزانہ تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے کے لیے اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کرے گا لیکن وہ قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو پلٹنے میں ناکام رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب امریکی شہریوں کو بھی اس بحران کا سامنا ہے، جہاں گیسو کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









