ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

20 جون, 2026 13:31

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ملک میں سولر انرجی مارکیٹ پر بھی اثرات سامنے آئے ہیں۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پلیٹس کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اس کمی کے بعد صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔ لاہور کی مقامی مارکیٹ میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار سے 9 ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دکانداروں کے مطابق پیٹرول سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر لاگت میں کمی آئی ہے، جس کا اثر سولر مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔ اس وجہ سے قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

ماہرین اور مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم رہتی ہیں تو آنے والے دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی بھی ہو سکتی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں خریدار بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خریداری کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بیٹریوں کی قیمتوں میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافہ بتایا گیا تھا۔ اب صورتحال بدلنے سے بیٹری مارکیٹ میں بھی نرمی آنے کی امید ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔