عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ میں بہتری

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریٹنگ میں بہتری کر دی ہے۔
عالمی مالیاتی اداے ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی خودمختار مالیاتی درجہ بندی کو بہتر بناتے ہوئے بی یعنی مستحکم کر دیا ہے، جو کہ تقریباً 9 برس بعد پاکستان کو حاصل ہونے والی بلند ترین مالیاتی درجہ بندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا رجحان، وجوہات، فوائد اور درپیش چیلنجز
اس کے علاوہ فچ ریٹنگز نے پاکستان کی درجہ بندی بی مائنس (مستحکم) برقرار رکھی ہے، جبکہ موڈیز نے بھی پاکستان کی خودمختار مالیاتی درجہ بندی کو بہتر کر کے سی اے اے 1 (مستحکم) کر دیا ہے۔
عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور مالیاتی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ رپورٹس میں پاکستان کی معاشی بنیادوں میں بہتری اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو تسلیم کیا گیا ہے۔
تقریباً 10 برس بعد پاکستان کی مجموعی خودمختار مالیاتی درجہ بندی مضبوط ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل کر استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












