پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ، ٹوٹیفکیشن جاری

Government Announces Another Major Fuel Hike
وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
ملک بھر میں مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئے نرخ فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی اخراجات، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور دیگر متعلقہ عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل آج بھی ملک کے کئی دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں اہم ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ بعض دیہی علاقوں میں لوگ اسے کھانا پکانے، روشنی اور سرد موسم میں حرارت حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں قیمت میں اضافے سے ان گھرانوں کے ماہانہ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے جو اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے مٹی کے تیل پر انحصار کرتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










