پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، 568 ملین ڈالر کی نئی سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی بلیو اکانومی اور سمندری تجارت میں ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، ملک کی سی فوڈ برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران پہلی بار 500 ملین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
وزارتِ بحری امور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سالوں کے اندر پاکستانی سی فوڈ کی عالمی برآمدات میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ ایک بڑا بریک تھرو ہے۔
وزارتِ بحری امور کی رپورٹ کے مطابق سال 2023-24 میں سی فوڈ کی برآمدات 406 ملین ڈالر تھیں، جو اب بڑھ کر 568 ملین ڈالر ہو چکی ہیں۔
ان برآمدات میں سب سے بڑا حصہ فروزن فش کا رہا، جس سے ملک کو 105 ملین ڈالر سے زائد کی غیر ملکی کرنسی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ فروزن اسکویڈ، کٹل فش، مچھلی کا آٹا، جھینگے اور کیکڑے بھی پاکستان کی اہم برآمدی مصنوعات میں شامل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جی ایم مکئی کی کاشت کی اصولی منظوری
پاکستانی سمندری خوراک اس وقت چین، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی منڈیوں میں بڑی مقدار میں بھیجی جا رہی ہے۔
یورپی یونین کی 2007 میں عائد پابندیوں کے بعد اب یورپی مارکیٹ میں بھی پاکستانی مصنوعات کا اعتماد دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ویلیو ایڈڈ سی فوڈ مصنوعات پر توجہ دی جائے تو اس شعبے کی برآمدات کو 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے ملک میں روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












