اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ‘فیلز لائک’ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا

03 مئی, 2026 14:48

کراچی میں گرمی نے قہر برپا کر دیا ہے، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ ہونے کے باوجود نمی کے باعث تپش 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب اور دیگر موسمی عوامل کی وجہ سے تپش کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہیٹ ویو کل بھی بدستور برقرار رہے گی اور شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ کل پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، شاہراہِ بھٹو عید سے قبل کھولنے کا حکم

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے اور اس وقت شہر کا موسم شدید گرم و خشک ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری تیز دھوپ کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھا جائے اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر نکلیں تاکہ لو لگنے کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔