پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کونسا؟

04 مئی, 2026 09:09

دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے۔ یہ فہرست عالمی ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور ایک بار پھر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو اسے دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ بناتا ہے۔

دوسری پوزیشن پر جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔ اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا نمبر آتا ہے، جہاں کے شہری 185 ممالک تک بغیر ویزا جا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ کی طاقت میں آگے ہیں۔ یورپی یونین کے ممالک کا اوسط ویزا فری رسائی تقریباً 183 ممالک تک بنتی ہے، جو ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔

دوسری جانب کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سب سے نیچے ہے۔ افغان شہری صرف 23 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد شام دوسرے اور عراق تیسرے نمبر پر آتا ہے، پاکستان بھی کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو تقریباً 31 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی پاسپورٹ کی طاقت اس ملک کی سفارتی پوزیشن، معیشت اور عالمی تعلقات پر منحصر ہوتی ہے۔ جن ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور مسائل زیادہ ہوتے ہیں، ان کے شہریوں پر ویزا پابندیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔