کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، گرمی کی شدت 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا خدشہ

کراچی ان دنوں شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے، جہاں سورج سوا نیزے پر آ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
کراچی کے باسیوں کے لیے آج کا دن موسمی اعتبار سے انتہائی کڑا ثابت ہو رہا ہے، کیونکہ شہر قائد میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آج شہر کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا قوی امکان ہے، تاہم اصل چیلنج محسوس کی جانے والی تپش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، فیلز لائک درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا
ماہرین ارضیات اور محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے، جو انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ گرمی گلستان جوہر کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، جہاں پارہ 42 ڈگری کو چھو گیا۔
اس کے علاوہ جناح ٹرمینل پر 41 ڈگری اور ماڑی پور کے ساحلی و مضافاتی علاقوں میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تپش ریکارڈ کی گئی۔
شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی خشک ہوائیں تپش میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ اگرچہ گرمی کا زور زیادہ ہے لیکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے کا سابقہ ریکارڈ جو کہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، وہ ابھی تک نہیں ٹوٹا۔
انتظامیہ نے اسے ابھی تک ہیٹ ویو قرار نہیں دیا کیونکہ تکنیکی طور پر ہیٹ ویو کے لیے سمندری ہواؤں کا مسلسل 3 سے 5 دن تک بند ہونا ضروری ہوتا ہے، جو ابھی نہیں ہوا۔ محکمہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کل سے درجہ حرارت میں کچھ کمی آئے گی اور موسم معمول پر آ جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











