پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

اسلام آباد کا ون کونسٹی ٹیوشنل ایونیو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے، وزیر داخلہ

04 مئی, 2026 12:30

وفاقی وزیر داخلہ نے ون کونسٹی ٹیوشنل ایونیو کیس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی ڈی اے کے مؤقف کی بھرپور حمایت کریں گے اور قانون سب کے لیے برابر ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران ون کونسٹی ٹیوشنل ایونیو کے معاملے پر انتہائی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے متعلق ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ اب بھی اسے غیر قانونی سمجھتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ون کونسٹی ٹیوشنل ایونیو کو فروخت کیا گیا، وہ سراسر غیر قانونی عمل تھا اور میرا نہیں خیال کہ ملکی تاریخ میں اس سے بڑا کوئی فراڈ ہوا ہوگا، جس میں اتنے زیادہ لوگ شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : گرینڈ حیات بی این پی لیز کیس، اربوں کی نادہندگی اور قانونی حقائق

انہوں نے انکشاف کیا کہ 21 سال تک ایک شخص پیسے کھلاتا رہا اور دوسرے پیسے کھاتے رہے، جس کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصان پہنچا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے پر ایک کمیٹی بن چکی ہے اور وہ کمیٹی کے سامنے بھی اپنا یہی مؤقف رکھیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ معاملہ صرف عمارت تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ میں تجویز دوں گا کہ جس نے بھی ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا اس کا پیچھا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سی ڈی اے کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ جیت قانون کی ہوگی اور قانون امیر و غریب سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔