ایران کا آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنے والے امریکی جہاز پر میزائلوں سے حملہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایرانی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے والے ایک امریکی جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس نے اپنا سفر روک دیا۔
اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی اور وہ علاقے سے دور ہو گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق اس سے قبل واضح اعلان کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوج فیصلہ کن جواب دے گی، اور اسی پالیسی کے تحت کارروائی کی گئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










