پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا

04 مئی, 2026 16:38

تہران میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے، جس میں اس اہم بحری گزرگاہ پر ایرانی کنٹرول کو واضح کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے درمیان ایک واضح حد بندی دکھائی گئی ہے، جسے سیکیورٹی نقطہ نظر سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ایرانی فوج کی جانب سے تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ایرانی حکام سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

ایرانی حکام نے امریکی جہازوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کریں۔ سینیئر کمانڈر نے واضح کیا کہ ایران اس اہم گزرگاہ پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور کسی بھی خطرے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی سطح کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔