خیبر پختونخوا میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

Important News for Motorcycle and Car Owners Released
پشاور میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور ایسے تمام مالکان کو خبردار کیا گیا ہے جو اب تک اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل نہیں کروا سکے۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کریں اور واجب الادا ٹوکن ٹیکس بروقت جمع کروائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے، گاڑیوں کی ضبطگی اور دیگر سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ صوبے میں ٹیکس نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









