جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بجٹ 2026-27 میں بجلی اور پیٹرول پر ریلیف کا وعدہ؛ عوام کے لیے کیا آئے گا؟

21 مئی, 2026 13:19

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام شہریوں کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر بڑے ریلیف کا عندیہ دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ بنیادی ضروریات سے متعلق شعبوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خطے میں موجودہ کشیدگی اور عالمی جنگی حالات نہ ہوتے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گنجائش موجود تھی۔ تاہم اس کے باوجود حکومت اشیائے خورونوش، ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ نواز شریف نے بھی ہدایت دی ہے کہ عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات میں واضح ریلیف ناگزیر ہے۔

پراپرٹی سیکٹر کے لیے آئندہ بجٹ میں خصوصی ریلیف پیکج متوقع ہے کیونکہ اس شعبے سے سرمایہ کاری میں کمی اور کاروباری مشکلات کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ کسانوں کو زرعی ادویات پر ممکنہ سبسڈی اور رعایت دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ صنعتی شعبے کے لیے بھی مراعاتی اقدامات متوقع ہیں تاکہ برآمدات بڑھیں اور درآمدات پر انحصار کم ہو۔

حکومت کی ترجیح سستی بجلی فراہم کر کے صنعتوں کو فعال بنانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار بھی آئندہ بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

تاہم اصل سوال یہ ہے کہ جب آئی ایم ایف کی شرائط، پیٹرولیم لیوی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا دباؤ موجود ہو تو عوامی ریلیف کا وعدہ کہاں تک عملی شکل اختیار کرے گا، جٹ کا اعلان ہونے پر ہی اصل تصویر سامنے آئے گی۔

 

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔