پاکستان میں سونا 5 ہزار روپے مہنگا؛ عالمی منڈی میں بھی تیزی

Gold prices in Pakistan Today - January 12, 2026
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق فی تولہ سونا 475,362 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4,287 روپے اضافے کے ساتھ 407,546 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 6,80 0 روپے کمی کے ساتھ 470,362 روپے پر آیا تھا، یعنی آج کے اضافے نے گزشتہ روز کی گراوٹ کا بڑا حصہ پورا کر لیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 50 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,530 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی 8,034 روپے پر آ گئی۔
عالمی سطح پر جاری جغرافیائی کشیدگی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اس طرح کے روزانہ اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی توقع ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












