جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی: پولیس وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار

22 مئی, 2026 14:45

کراچی پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں محکمہ ایکسائز کا ایک حاضر سروس انسپکٹر بھی شامل ہے۔

کراچی کے علاقے بریگیڈ میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان ’’شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ‘‘ کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارروائی کے دوران محکمہ ایکسائز کے ایک حاضر سروس انسپکٹر سمیت مجموعی طور پر آٹھ اغوا کاروں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ گینگ انتہائی منظم انداز میں کارروائیاں کرتا تھا اور شہریوں کو اغوا کرنے کے لیے باقاعدہ پولیس وردی کا استعمال کیا کرتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں مزید 500 نئی ریڈ بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، شرجیل میمن

اس گینگ نے حال ہی میں ایک شہری کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان ملزمان کو قانون کے گھیرے میں لانے کے لیے ایک منظم جال بچھایا اور کامیابی حاصل کی۔

پولیس کی اس خصوصی کارروائی کے دوران جب ملزمان کو محاصرے میں لیا گیا تو محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر سمیت چار ملزمان باقاعدہ وردی میں ملبوس تھے اور خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار عدد پستول، بھاری مقدار میں ایمونیشن یعنی گولیاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گینگ اس سے قبل بھی متعدد شہریوں کو اسی طریقے سے اغوا کر کے بھاری تاوان وصول کر چکا ہے۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت انسپکٹر حامد، عرفان، شاہزیب، شہریار، عامر، آفاق، جمشید اور زین عرف ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔