کوئٹہ دھماکے پر بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد، فتنہ الہندوستان کو عبرتناک انجام دینے کا عزم

کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد بلوچستان کی تمام سیاسی قیادت نے فتنہ الہندوستان کے عزائم کے خلاف متحد ہو کر دشمن کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بم دھماکے کے خلاف بلوچستان کی پوری سیاسی قیادت نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید بلوچ اور صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مشترکہ طور پر کہا کہ عید کی چھٹیوں پر گھر جانے والے نہتے مسافروں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل اور انسانیت پر حملہ ہے، جس سے بھارت کے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کی ایک اور بیٹی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ ہندو پراکسی کی نظر
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور میاں خان بگٹی نے اس حملے کو بلوچ روایات اور قومی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
سینیٹر دنیش کمار اور وزیر منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ ان بیرونی آقاؤں کے پلو پر پلنے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہے اور بلوچستان کے غیور عوام ان عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











