ہفتہ، 26-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/15هـ (26-09-2026م)

مند میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پربلوچ عوام سیکیورٹی فورسز کے شکر گزار

26 ستمبر, 2026 09:38

بلوچستان کے علاقے مند میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد مقامی بلوچ شہریوں نے سیکیورٹی فورسز سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مقامی افراد کی مدد سے حملہ آوروں کی کارروائی کو ناکام بنایا اور انہیں علاقے سے پسپا ہوکر فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد کے درمیان تعاون نے حملہ ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

حملہ آوروں کے فرار کے بعد مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں گلے لگا کر اپنی حمایت اور شکریے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے اور دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

مند کے شہریوں کا کہنا تھا کہ علاقے کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔

مقامی بلوچ شہریوں نے کہا کہ جس فوج کے ساتھ عوام کھڑی ہو، اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔

شہریوں کے مطابق عوام اور سیکیورٹی فورسز کا باہمی اتحاد دہشت گردی کے خلاف مؤثر مزاحمت کا ذریعہ ہے اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے بھی اہم ہے۔

مند میں حملہ ناکام ہونے کے بعد مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز سے اظہارِ تشکر نے دہشت گردی کے خلاف عوامی تعاون کے پہلو کو بھی نمایاں کردیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔