بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

27 مئی, 2026 07:56

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور شہری سنتِ ابراہیمی ادا کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔