وزیراعلیٰ سندھ کا یوم تکبیر پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ سندھ نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی خودمختاری، دفاعی طاقت اور قومی یکجہتی کی سب سے بڑی علامت ہے۔ انہوں نے اس عظیم مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے والے تمام پاکستانی سائنسدانوں کو زبردست الفاظ میں سلام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یوم تکبیر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے فخر کا دن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی تھی، جبکہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کے اس جوہری پروگرام میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل کر کے اسے مزید مستحکم اور جدید بنایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج کا دن ہمیں ملکی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کا دفاع اب مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہو چکا ہے اور دشمن کی جانب سے کی جانے والی ہر بیرونی یا اندرونی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









