ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

کوٹ لالو پولیس کا انوکھا کارنامہ، ایک ٹانگ سے معذور شخص پر ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج

01 جون, 2026 11:19

کوٹ لالو پولیس نے موٹرسائیکل ڈکیتی مزاحمت پر ہونے والے قتل کے مقدمے میں ایک معذور شخص کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا ہے، جس کی ایک ٹانگ حادثے میں کٹ چکی ہے۔

کوٹ لالو پولیس کا ایک انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے ایک ٹانگ سے محروم شخص پر ڈکیتی اور ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے موٹرسائیکل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے شخص اقبال کے مقدمے میں معذور راشد علی کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: پولیس وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار

ریکارڈ کے مطابق راشد علی کی 2021 میں ایک حادثے کے دوران ایک ٹانگ گھٹنے سے اوپر سے کاٹی جا چکی ہے۔ معذور ملزم راشد علی کا کہنا ہے کہ وہ معذور ہے تو کیسے موٹرسائیکل چھین سکتا ہے اور کسی کو قتل کر سکتا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راشد اپنے ساتھیوں سمیت اچانک سڑک پر آگیا اور اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر والد کو گولی مار کر زخمی کر دیا جو بعد میں دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ مقتول کے بیٹے کے بیان پر درج کیا گیا ہے اور معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔