جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

چاہتا ہوں گلگت بلتستان کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں آپ کریں، بلاول بھٹو

01 جون, 2026 16:31

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں گلگت بلتستان کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں آپ کریں۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ جی بی اے 12 شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شگر کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جی بی کے عوام تین نسلوں سے پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، شگر کے عوام کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہوئیں، جی بی کے عوام نے ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پسماندہ طبقے کی نمائندگی کی، پاکستان ایٹمی قوت بن کر آج دنیا کے سامنے مضبوط ہوکر کھڑاہے، گلگت بلتستان کے عوام کے لیے گندم پرسبسڈی دی، پیپلزپارٹی نے عملی طورپر عوام کے دل جیتے، ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین دیا، ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے غریب عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی، قائدعوام نے جدوجہد کی اور عوام کو ان کے حقوق دلوائے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا مکان کے نعرے پر عملدرآمد کیا، سوچ تھی کہ قائدعوام کو شہید کیا گیا تو مزدور کی بات کوئی نہیں کرے گا۔

   بلاول بھٹو نے کہا کہ ارم 45 کا بندوبست آپ نے کرنا ہے فارم47 کابندوبست میں کروں گا، پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے 9سیٹیں چھینی گئیں، جیالا نمائندہ منتخب ہوگا تو آپ کے مسائل مجھ تک پہنچیں گے، آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے اسلام آباد سے بات کرنے کو تیار ہوں، آپ نے الیکشن میں نکلنا ہے اور ووٹ دے کرفارم45ساتھ لانا ہے، کبھی یہ درخواست نہیں کی کہ فارم 47سے ہمیں حکومت دیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کروائے جائیں، کسی سے کوئی حمایت نہیں مانگی نہ کبھی کہا سلیکٹ کیاجائے، 3 سیٹوں کے زور پر جو ہوسکا ہم نے کیا مسائل کاحل نکالا، 18 ویں ترمیم کے ذریعے جوحقوق باقی صوبوں کو دلوائے وہ جی بی کو بھی دلوائیں گے، شگر کے فیصلے اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں کرسکتا، ہروقت کہتے ہیں  فنڈز و وسائل نہیں تو ایسی وزارت رکھنے کاکیافائدہ؟  کیا فائدہ ہے آزاد کشمیر و جی بی کی وزارت کا اس کو ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس جتنا تیل ہے اتنا ہی سندھ کے پاس کوئلہ ہے، بینظیر بھٹو تھر کے کوئلے کیلئے 90کی دہائی سے جدوجہد کررہی تھیں، وہ جماعتیں گوادر کو بھی اسلام آباد سے چلانا چاہتی ہیں اور شگر کو بھی وہاں سے کنٹرول کرنا چاہتی ہیں، میں چاہتا ہوں گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے فیصلے اسلام آباد میں بیٹھاکوئی بابو نہ کرے، اسلام آباد سمجھتا ہے کہ ہر کچھ ان کے ماتحت ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کنگال ہے تو گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کی وزارت ختم کرے، خطے میں جنگ کے نقصانات پوری دنیا کے  نوجوان اٹھارہے ہیں، دعاگو ہیں فیلڈ مارشل کی امن قائم کرنے کی کوشش کامیاب ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔