ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ضلع کرم میں دو منزلہ کچا مکان گر گیا، 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

02 جون, 2026 11:47

ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم میں ایک دو منزلہ کچا مکان گرنے سے خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پاراچنار کے ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے صدہ میں ایک دو منزلہ کچا رہائشی مکان اچانک منہدم ہو گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے باعث گھر کے اندر موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں : قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کی، لیکن ملبے تلے دبنے کی وجہ سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو ملبے سے نکال کر تحصیل اسپتال سدہ منتقل کر دیا ہے۔ مالک مکان کے مطابق اچانک چھتیں گرنے کی وجہ سے گھر کا تمام قیمتی سامان بھی اب تک ملبے تلے دبا ہوا ہے اور مکان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔