کوہستان کے قریب کار کو المناک حادثہ، 6 مسافر موقع پر ہی جاں بحق

کوہستان میں لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار کو حادثہ پیش آیا، جس میں 6 افراد جاں بحق ہو ہوگئے۔
کوہستان کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب شاہراہ قراقرم پر ایک کار کو شدید حادثہ پیش آیا۔ یہ کار گلگت سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق کار کا رجسٹریشن نمبر اے ایف بی 324 ہے۔ اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 16 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور پاکستان کے دیگر مختلف علاقوں سے ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
اسپتال منتقل کرنے کے بعد اب جاں بحق افراد کی باقاعدہ شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










