اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

کراچی والے ہوجائیں تیار!!! جون میں سورج آگ برسائے گا یا پھر ہوگی تیز بارشیں؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

03 جون, 2026 14:00

کراچی میں گرمی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ شہر قائد میں جون کے آغاز کے ساتھ ہی موسم شدید گرم اور مرطوب ہو گیا ہے۔ شہریوں کو دن کے وقت تیز دھوپ اور حبس کا سامنا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ہوا میں نمی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے اصل محسوس ہونے والی گرمی اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس نے حبس میں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی گرمی کی لہر اب بھی برقرار ہے۔ جون کے پورے مہینے میں موسم زیادہ تبدیل ہونے کی توقع نہیں ہے۔ شہر میں بارش کے امکانات بھی فی الحال نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔