جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

شہباز صاحب لاہور میں آپ کی شہباز اسپیڈ کا سنا ہے، جلد دیامر بھاشا ڈیم بنائیں، بلاول بھٹو

03 جون, 2026 17:33

چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب لاہور میں آپ کی شہباز اسپیڈ کا سنا ہے، جلد دیامر بھاشا ڈیم بنائیں۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر دیامر آیا ہوں، پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے 9 سیٹیں چھینی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ قائدعوام نے کہا تھا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، کچھ سیاسی جماعتیں عوام دشمن نظریہ رکھتی ہیں، کچھ سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، ہمارے پاس عوام کا اعتماد ہے، بدقسمتی سے گزشتہ انتخابات میں ہماری نشستیں چوری کرلی گئی تھیں۔

   بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے عملی اقدامات سے ثابت کیا کہ بی بی کا منشور جاری ہے، ان کا خیال تھا کہ بی بی کو شہید کرنے کے بعد پیپلزپارٹی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہوگا، صدرآصف علی زرداری نے ان کی اس سوچ کو غلط ثابت کر دیا تھا۔

  چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز صاحب لاہور میں آپ کی شہباز اسپیڈ کا سنا ہے، ہم نے شہباز شریف کی 2 بارحکومت بنائی، جلد دیامر بھاشا ڈیم بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک قیدی ہے جو کہتا ہے میں نے کہا تھا ایبسلوٹلی ناٹ، تمہارے ایبسلوٹلی ناٹ سے پہلے ایک صدر نے لات مار کرغیر ملکی اڈے بند کروائے تھے،  پاکستان کیلئے دیامر بھاشا ڈیم کے علاوہ کوئی اور منصوبہ زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، وزیراعظم سے درخواست ہے جلد از جلد دیامر بھاشاڈیم کو مکمل کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔