تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی

Bad news for government employees
خیبر پختونخوا کے ورکرز ویلفیئر بورڈ نے ملازمین کی حاضری اور تنخواہوں کے نظام میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے احکامات کے تحت اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں اب اسمارٹ اٹینڈنس سسٹم سے منسلک ہوں گی۔ اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق بورڈ کے زیر انتظام تمام اداروں میں ڈیجیٹل حاضری کا نظام مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ جون 2026 کی تنخواہیں مئی 2026 کے اسمارٹ حاضری ریکارڈ کی بنیاد پر ادا کی جائیں گی۔ ایسے ملازمین جن کی حاضری کا ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں ہوگا، ان کی تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر حاضری یا بغیر اجازت چھٹی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اگر کوئی ملازم جتنے دن غیر حاضر رہے گا، اتنے دنوں کی مکمل تنخواہ اس کی ماہانہ تنخواہ سے منہا کر دی جائے گی۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تمام ماتحت اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسمارٹ اٹینڈنس ریکارڈ کی روشنی میں تنخواہوں کی ادائیگی اور کٹوتی کے عمل پر سختی سے عمل کریں۔ کسی بھی قسم کی نرمی یا خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ ادارے کے سربراہ پر عائد ہوگی۔
مزید برآں تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جون 2026 تک تنخواہوں کے بلز بورڈ کو ارسال کریں تاکہ ادائیگی کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










