ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

گاڑی مالکان اپنی پسندیدہ نمبر پلیٹ کیسے لگوائیں؟ مکمل طریقہ جانیں

05 جون, 2026 12:46

بلوچستان حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

اب شہری اپنی گاڑیوں کے لیے اپنی پسند کے نام، برانڈ، قبیلے یا خاص نمبروں پر مشتمل پرسنلائزڈ وینٹی نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کو منفرد شناخت دینا اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار پرسنلائزڈ وینٹی نمبر پلیٹس جاری کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت گاڑی مالکان اپنی پسند کے الفاظ یا نمبروں کو نمبر پلیٹ پر درج کروا سکیں گے، جس سے ان کی گاڑی دوسروں سے مختلف اور نمایاں نظر آئے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن درخواست کا نظام متعارف کروایا ہے۔ درخواست دینے کا طریقہ کار شفاف، محفوظ اور صارف دوست بنایا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکیں۔

اس اسکیم کے تحت مختلف کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں۔ کارپوریٹ کیٹیگری میں رجسٹرڈ کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو اپنے برانڈ نام، لوگو یا نعرے کے ساتھ خصوصی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کی قیمت 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پلاٹینم کیٹیگری میں افراد اپنی مرضی کے الفاظ، نمبرز یا دونوں کے امتزاج پر مشتمل نمبر پلیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ 8 حروف یا الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس خصوصی کیٹیگری کی قیمت 30 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مقررہ وقت کے اندر آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔