ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

گلگت بلتستان انتخابات 2026: انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ 7 جون کو ہوگی

06 جون, 2026 09:50

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، 24 نشستوں کیلئے پولنگ 7 جون 2026ء کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

 مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد جماعتیں اور آزاد 396 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ 60 کے قریب امیدواروں کے مابین ہے۔

گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 480 ہے۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے 1389 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 2450 پولنگ بوتھ بھی بنائے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے 7 ہزار 678 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 12 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔