ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز، وزیر اعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے

06 جون, 2026 11:26

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئندہ بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکس پالیسی، پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ اضافے جیسے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ حکومتی سطح پر اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار دستیاب مالی وسائل پر ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ مالی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع ورکنگ تیار کی جائے تاکہ ملازمین کو ممکنہ حد تک ریلیف دیا جا سکے۔ حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔