سیاسی حلقوں میں بڑی ہلچل؛ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا اہم اعلان

PPP–PMLQ announce political alliance in GB
گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ق نے باہمی سیاسی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ترقی و عوامی فلاح کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں جماعتیں اہم قومی اور علاقائی معاملات پر ایک ہی مؤقف رکھتی ہیں۔ اسی لیے گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کے دوران بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایوں خان نے مسلم لیگ ق کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاسی اشتراک سے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا یہ اتحاد خطے میں مثبت سیاسی ماحول پیدا کرے گا اور عوامی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










