ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

06 جون, 2026 12:20

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے۔ حالیہ اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم عالمی اور علاقائی معاشی حالات کے باعث توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔