ایس ایم تنویر نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو معیشت دوست قرار دے دیا

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے ممتاز رہنما ایس ایم تنویر نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی مراعات کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے برآمد کنندگان کے لیے سپر ٹیکس کے خاتمے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسوں میں 50 فیصد کمی، دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس نظام اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کو بجٹ کے مثبت اقدامات قرار دیا۔
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی سے 80 سے زائد وابستہ صنعتوں میں نئی جان پڑے گی، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں شامل اصلاحات سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری اعتماد کی بحالی اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم کو قومی مفاد میں متوازن اور ترقی پسند بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










