اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اقدام

Good News for Overseas Pakistanis; Government Initiative
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اس پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ترسیل پر پوائنٹس دیے جائیں گے۔ یہ پوائنٹس مختلف سرکاری اور نجی سہولیات کے حصول میں استعمال کیے جا سکیں گے۔ پروگرام کو مزید منظم بنانے کے لیے چار کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں جن میں گرین، گولڈ، پلاٹینم اور ڈائمنڈ شامل ہیں۔
سالانہ ترسیلات کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی۔ 10 ہزار امریکی ڈالر تک رقوم بھیجنے والوں کو گرین کیٹیگری میں ایک فیصد پوائنٹس ملیں گے۔ 10 ہزار ایک سے 30 ہزار ڈالر تک ترسیلات پر گولڈ کیٹیگری کے تحت 1.25 فیصد پوائنٹس دیے جائیں گے۔
اسی طرح 30 ہزار ایک سے 50 ہزار ڈالر تک ترسیلات بھیجنے والے افراد پلاٹینم کیٹیگری میں آئیں گے جنہیں 1.5 فیصد پوائنٹس ملیں گے۔ جبکہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 1.75 فیصد انعامی پوائنٹس فراہم کیے جائیں گے۔
بیورو کے مطابق یہ پوائنٹس نقد کی صورت میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پوائنٹس کے ذریعے مختلف سرکاری خدمات میں رعایت حاصل کی جا سکے گی۔
پروگرام کو موبائل ایپ کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے پوائنٹس، کیٹیگری اور سہولیات کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
ان پوائنٹس کو پی آئی اے میں اضافی سامان، نادرا خدمات، پاسپورٹ کی تجدید، موبائل اور گاڑیوں پر ڈیوٹی ادائیگی، او پی ایف اسکول فیس اور اسٹیٹ لائف انشورنس سمیت مختلف سہولیات میں استعمال کیا جا سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










