قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی؛ وجہ سامنے آگئی

NEC Approves National Development Budget
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ اجلاس اہم مالی اور ترقیاتی فیصلوں کے لیے بلایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوتے ہیں، اور اس اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانی تھی۔
اطلاعات کے مطابق حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔ اسی وجہ سے آج کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے سرکاری شیڈول میں بھی شامل نہیں تھا۔ اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس کل (منگل) کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس سے قبل اہم اقتصادی فیصلے کیے جانے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












