نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی رہنما دولت خان قتل

Unknown Gunmen Kill Political Leader
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی رہنما دولت خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پیر علیزئی بازار کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دولت خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دو راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹراما سینٹر مئی زئی اڈہ منتقل کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔
اے این پی کی قیادت نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت خان ایک بااثر اور متحرک سیاسی رہنما تھے۔ ان کی شہادت پارٹی اور علاقے دونوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










