ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

دفتری اوقات کے دوران سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

09 جون, 2026 14:24

پشاور کی ضلعی عدالتوں میں دفتری نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے عدالتی عملے کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ملازمین کو دفتری اوقات کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق عدالتی عملہ دفتر آنے کے بعد اپنے اسمارٹ فونز متعلقہ برانچ انچارج کے پاس جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ دفتری وقت ختم ہونے پر موبائل فون واپس دیے جائیں گے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کسی بھی ملازم کو ذاتی اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ برانچ سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام ملازمین مقررہ قواعد پر عمل کریں اور اپنے موبائل فون مقررہ مقام پر جمع کروائیں۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کرنا ضروری ہو تو اس کے لیے سرکاری لینڈ لائن نمبرز استعمال کیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے عدالتی کاموں کی رفتار بہتر ہوگی اور ملازمین اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔