بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رکن فیصل گیلانی کا نام نہاد تحریک سے اعلان لاتعلقی

09 جون, 2026 16:30

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کی شدید الفاظ میں  مذمت کی۔

فیصل گیلانی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے، جے اے اے سی کی پرتشدد کارروائیوں سےلاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات  کیلئے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ بنے تھے، بدقسمتی سے جے اے اے سی اپنے اصل راستے سے بھٹک گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔