پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی شاندار کارکردگی، سرمایہ کاروں کو نمایاں منافع

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ برسوں کے دوران لسٹ ہونے والی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاروں کو متاثر کن منافع فراہم کرتے ہوئے مارکیٹ میں اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نئی لسٹ ہونے والی 13 کمپنیوں نے اوسطاً 47 فیصد منافع دیا، جسے سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رجحان سے نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں بھی کھلی ہیں۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں میں Zarea Limited سرفہرست رہی، جس کے شیئرز کی قیمت میں 179.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح NETS کے شیئرز میں 154.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو سرمایہ کاروں کے لیے غیر معمولی منافع کا باعث بنا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں نئی کمپنیوں کی شمولیت نے سرمایہ کاروں کو متنوع مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی لسٹنگز مارکیٹ کی گہرائی بڑھانے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق نئی کمپنیوں کی مضبوط کارکردگی پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے رجحان اور معاشی اعتماد میں بہتری کی عکاس ہے، جس سے مستقبل میں مزید کمپنیوں کے پبلک لسٹنگ کی جانب آنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











