بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

Major Decision on BISP Program
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے آئندہ مالی سال سے امدادی رقم میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب طبقے کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس اور معاشی خودمختاری کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ اس پروگرام کے بارے میں پھیلایا جانے والا منفی پروپیگنڈہ قابل افسوس ہے۔
روبینہ خالد نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے لاکھوں مستحق خاندانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی سے پروگرام کے تحت تمام ادائیگیاں مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔ اس کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا استعمال لازمی ہوگا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور رقوم کی ترسیل کا عمل مزید تیز ہو جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











