بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار

10 جون, 2026 16:00

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا، فیلڈ مارشل اور پاک فوج کے افسران و جوانوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔