جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال مکمل، عوام کے لیے کھول دیا گیا

10 جون, 2026 22:09

تربت میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں تعمیر کیا گیا 120 بستروں پر مشتمل جدید ایف سی اسپتال عوام کے لیے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے تعاون سے قائم اس جدید طبی مرکز میں 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ٹراما کیئر سروسز فراہم کی جائیں گی۔ اسپتال میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ اور دیگر جدید تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں۔

خواتین اور بچوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ جنرل میڈیسن سے لے کر نیورو سرجری تک مختلف شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دیں گے۔

مریضوں کے مؤثر علاج کے لیے جدید آپریشن تھیٹرز، آکسیجن جنریشن پلانٹ اور 1.1 میگاواٹ پاور بیک اپ سسٹم بھی اسپتال کا حصہ ہیں۔ عالمی معیار کے مطابق انفیکشن کنٹرول کے لیے جدید صفائی اور جراثیم کش نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔

تربت میں صحت کے شعبے میں اس اہم پیش رفت پر عوام نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔