پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں بہتری

پاکستان کی معیشت میں سال 2026 کے دوران سرمایہ کاری، برآمدات اور مالیاتی شعبوں میں نمایاں استحکام اور مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں 163 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 1.35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ملک میں ترسیلاتِ زر بھی بڑھ کر 35.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ مالی سال کے اختتام تک ان کے 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کا حجم ریکارڈ 12.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
عالمی سطح کی متعدد بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات کیے ہیں، جن میں گوگل، آرامکو، بی وائی ڈی، ویون، اے ڈی پورٹس، مشرق بینک اور ترکش پیٹرولیم شامل ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 5 لاکھ 45 ہزار نئے سرمایہ کار شامل ہوئے جبکہ 9 نئی کمپنیاں بھی مارکیٹ کا حصہ بنیں۔
ماہرین کے مطابق حکومتی اقدامات، معاشی اصلاحات اور مؤثر منصوبہ بندی نے معاشی استحکام کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








