جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بجٹ بنانے میں چیلنجز در پیش تھے، صوبوں نے تعاون کا یقین دلوایا، وزیر اعظم

12 جون, 2026 16:24

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ بنانے میں چیلنجز در پیش تھے، صوبوں نے تعاون کا یقین دلوایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے تمام اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں، گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہدا میں پاک فوج کے افسران، جوان اور  2 مسیحی بھائی بھی شامل تھے، ہیلی کاپٹر حادثے کے دلخراش واقعے نے ہر آنکھ کو نم کردیا، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کررہے ہیں، گزشتہ 2بجٹ میں آئی ایم ایف کی وجہ سے ٹیکسز لگانے پڑے، 2 سال میں مہنگائی38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ پر آئی، خلیجی ممالک میں بحران کی وجہ سے مہنگائی  میں اضافہ ہوا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بینکوں کا پالیسی ریٹ بھی 22.5سے کم ہوکر 11فیصد پر آیا، معاشی چیلنجز کے باوجود آج معیشت مستحکم ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں صوبوں کے ساتھ بھرپور رابطہ رہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے، بجٹ بنانے میں چیلنجز در پیش تھے،صوبوں نے تعاون کا یقین دلوایا، قومی یکجہتی کا اس سے بہتر ثبوت نہیں مل سکتا، ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف سے بھی مذاکرات کیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔