ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں؛ 48 خوارج جہنم واصل

13 جون, 2026 12:02

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 48 خارجیوں کو جہنم میں واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 72 گھنٹے میں 21 خارجی جہنم واصل کر دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 4 اہم سرغنہ خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان بھی شامل تھے، کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 خوارج ہلاک ہوئے، ہلاک خارجی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور  وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فورسز نے 4خارجی سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کو ہلا ک کیا، سیکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمےتک جنگ جاری رہے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔