ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں؛ لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا

13 جون, 2026 14:16

حکومت نے پیٹرول پر لیوی کم کر دی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جاری کردہ سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ شرح پہلے کی طرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔