اوگرا نے مٹی کے تیل کے نرخ میں اضافہ کر دیا

Another Key Update After Fuel Price Cut
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود عوام کو ایک نئی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد اس ایندھن کو استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ یوں مختصر مدت میں مٹی کا تیل مجموعی طور پر نمایاں حد تک مہنگا ہو چکا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











