بیرون ملک سفر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Big Relief for Overseas Travelers
بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے وفاقی بجٹ 2026-27 میں ایک اہم ریلیف تجویز کیا گیا ہے۔
حکومت نے بزنس کلاس فضائی ٹکٹوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی ہے، جس سے بین الاقوامی سفر کے اخراجات کم ہونے کی امید ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق امریکا جانے والے بزنس کلاس مسافروں کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بڑی کمی تجویز کی گئی ہے۔ اس مد میں ڈیوٹی 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کرکے صرف 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لیے سفر کرنے والے بزنس کلاس مسافروں کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان روٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کرکے 25 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ بجٹ کے مطابق یورپ کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر ڈیوٹی 2 لاکھ 10 ہزار روپے سے کم کرکے 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح آسٹریلیا اور مشرق بعید کے ممالک کے لیے بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس میں مجوزہ کمی سے بین الاقوامی سفر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس کے نتیجے میں فضائی کمپنیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









