خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان

Government Announces Surprise Holiday
خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز پر یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم محرم الحرام کو تمام سرکاری دفاتر، ادارے اور سرکاری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کا مقصد نئے ہجری سال کے آغاز اور محرم الحرام کی مذہبی اہمیت کے پیش نظر شہریوں کو عبادات اور مذہبی تقریبات میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ چاند نہ دکھائی دینے کے باعث یکم محرم الحرام بدھ 17 جون 2026 کو ہوگی۔ اسی حساب سے یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 26 جون کو منایا جائے گا۔
قبل ازیں پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے بھی اپنی فلکیاتی پیشگوئی میں کہا تھا کہ 15 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ چاند کی عمر اور فلکیاتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے ہجری سال کے آغاز کا امکان 17 جون کو ہی تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










