منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

پاسپورٹ کی موبائل ایپ سے متعلق بڑی خبر آگئی

16 جون, 2026 10:55

حکومت کی جانب سے پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے کے لیے پاسپورٹ موبائل ایپ کی ڈیولپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے بعد شہریوں کو آن لائن تجدید کی سہولت جلد فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی اور ملک بھر میں نادرا مراکز پر پاسپورٹ کاؤنٹرز کے قیام سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی جی نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل ایپ پر کام تیز کر دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے پاسپورٹ کی تجدید اور نئی درخواستوں کی آن لائن پراسیسنگ ممکن ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ شہریوں کے لیے ہوم ڈیلیوری سروس کو بھی وسعت دینے پر غور جاری ہے تاکہ پاسپورٹ گھر کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے۔ ان اقدامات سے نہ صرف نظام میں شفافیت بڑھے گی بلکہ شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔