مٹی کے تیل کی قیمت میں 48 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑی کمی

Government Announces Another Big Good News
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت اب 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمت فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر تھی۔ اس کمی کے بعد گھریلو استعمال کرنے والے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر وہ علاقے جہاں مٹی کے تیل کا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے کمی کی گئی تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










